ابنا: رپورٹ کے پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر "شجاعت عظیم" نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حکومت اس ملک کے زائرین کی سہولت کے لئے ایران کے شہر مشہد اور عراق کے شہر نجف اشرف کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے والی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر "شجاعت عظیم" نے اپنے دورۂ کوئٹہ میں بلوچستان کے صوبائی حکام اور شیعہ ہزارہ برادری کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اس صوبے میں پاکستان کے شیعہ زائرین کے قافلوں پر دھشتگردانہ حملوں کو دیکھتے ہوئے ، حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس قسم کے حملوں کے سدباب کے لئے ، مشہد و نجف اشرف کے لئے پروازین عنقریب شروع کردی جائیں گی۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ زائرین کی سہولت کے لئے پانی کے جہاز کے ذریعے بھی سروس شروع کرنے پر غور ہورہا ہے۔ پاکستان کے اخبارات کے مطابق سالانہ لاکھوں زائرین اس ملک کے صوبے بلوچستان سے زمینی راستے سے ایران و عراق زیارات کے لئے جاتے ہیں۔
.......
/169